کم وسائل کے باوجود اچھی فلمیں بنانا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے ‘ مصطفی قریشی

بدھ 28 ستمبر 2016 12:42

کم وسائل کے باوجود اچھی فلمیں بنانا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے ‘ مصطفی ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 ستمبر۔2016ء) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ کم وسائل کے باوجود اچھی فلمیں بنانا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گو ہم کسی حد تک فلم انڈسٹری کوکامیاب ٹریک پر لانے کے لیے کامیاب ہوچکے ہیں لیکن ابھی ہمیں سخت محنت کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارا مقابلہ اب بھی بھارتی فلموں سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اگرکم وسائل کے باوجود ایک اچھی اور معیاری فلم بنا رہے ہیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے، حال میں باکس آفس پر پاکستانی فلموں کی شاندار کامبابی کے بعد اب اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور وہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو اس کھویا ہوا مقام واپس دلانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔