پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ،آنے والے دنوں میں لوگوں کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی ‘ زیبا بختیار

بدھ 28 ستمبر 2016 12:36

پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ،آنے والے دنوں میں لوگوں کو اچھی ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 ستمبر۔2016ء ) اداکارہ و فلمساز زیبا بختیار نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے اور آنے والے دنوں میں لوگوں کو اچھی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب سے پاکستان میں پاکستانی فلموں کا آغاز ہوا اور فلموں کی بحالی کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے چند مفاد پرست لوگ پاکستانی فلموں کی بحالی اور ترقی سے خوش نہیں ہیں وہ مسلسل پاکستانی فلموں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ان کو ناکام بنانے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں،لیکن وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے کیونکہ اب پاکستانی فلموں کو پاکستانی عوام کی مکمل سپورٹ حاصل ہے بھارتی فلموں کو اب وہ رسپانس نہیں مل رہا جو پہلے مل رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوان بہت باصلاحیت ہے اور وہ نامساعد حالات میں بھی اچھا کام کررہے ہیں ان کی کوششیں کامیاب ہیں اور پاکستان کی فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے آنے والے دنوں میں بہت اچھی فلمیں لوگوں کو دیکھنے کو ملیں گی پاکستانی عوام کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کریں ۔

متعلقہ عنوان :