بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کئی پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے
بدھ 28 ستمبر 2016 12:34
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کئی پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے، شاہد آفریدی رنگپور رائیڈرزکی جانب سے رنگ جمائیں گے۔شرجیل خان اور بابر اعظم بھی اپنے ہم وطن سپر اسٹار کی ٹیم میں ہوں گے، کرس گیل نے پانچ میچز کیلیے چٹاگانگ وکنگز سے معاہدہ کرلیا، ان کے ساتھ شعیب ملک بھی کھیلیں گے، سہیل تنویر اور عماد وسیم کومیلا وکٹورینز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے، 31 غیرملکی کھلاڑیوں نے 30 ستمبر کو شیڈول ڈرافٹ سے پہلے ہی 7 فرنچائزز سے معاہدے کرلیے، مصباح الحق، محمد حفیظ اور احمد شہزاد ڈرافٹ میں شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بی پی ایلکے اگلے ایڈیشن کا آغاز4 نومبر سے ہورہا ہے، جس کے لیے پلیئرز کا ڈرافٹ 30 ستمبر کوشیڈول ہے، اس سے پہلے 31 غیرملکی کھلاڑیوں نے 7 فرنچائزز سے معاہدے کرلیے ہیں۔(جاری ہے)
رنگپور رائیڈرز نے شاہد خان آفریدی کی خدمات اپنے نام کیں جو اس سے قبل سلہٹ کی جانب سے کھیلے تھے، ان کے ساتھ شرجیل خان، بابر اعظم، محمد شہزاد، ڈاوٴسن شناکا، 19 سالہ ویسٹ انڈین بیٹسمین گڈرون پوپ اور انگلش پیسر رچرڈ گلیسن بھی اسی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
دفاعی چیمپئن کومیلا وکٹورینز نے عماد وسیم، سہیل تنویر اور تھشارا پریرا سے معاہدہ کیا،اشعر زیدی اور نوان کولاسیکرا کو برقرار رکھا گیا ہے، عماد پہلی بار بی پی ایل کھیلیں گے جبکہ سہیل اس سے قبل رنگپور کا حصہ تھے۔ چٹاگانگ نے کرس گیل کی خدمات حاصل کیں جو ایونٹ کے آخری حصے میں صرف پانچ میچز کیلیے دستیاب ہوں گے، ان کے ساتھ شعیب ملک بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں، پاکستانی آل راوٴنڈر گذشتہ سیزن میں کومیلا کی جانب سے کھیلے تھے، محمد سمیع راجشاہی کی ٹیم میں شامل ہیں۔پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ اور احمد شہزاد ڈرافٹ میں شامل ہوں گے، انھیں غیرملکی کھلاڑیوں کی اے کیٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اے کیلیے زیادہ سے زیادہ سیلری کی حد 70 ہزار ڈالر ہے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز میں شامل کھلاڑی بالترتیب 50، 40 اور 30 ہزار ڈالر تک کما سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.