دبئی میں گاڑیاں اب گھنٹوں کی شرح سے بھی کرائے پر حاصل کی جا سکتی ہے : آرٹی اے

بدھ 28 ستمبر 2016 12:32

دبئی میں گاڑیاں اب گھنٹوں کی شرح سے بھی کرائے پر حاصل کی جا سکتی ہے : ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ ( آر ٹی اے ) حکام کا کہناہے کہ دبئی کے کراؤن پرنس شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے نئی قرارداد پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔ نئی قرارداد کے مطابق کوئی بھی شخص انفرادی یا اجتماعی طور پر دبئی میں گاڑی گھنٹوں کی شرح سے بھی کرائے پر حاصل کر سکتاہے ۔

(جاری ہے)

اس نئے قانون کا مقصد ان افراد کے لیئے آسانی پیدا کرنا ہے جہیں تھوڑے سے کام کے لیے پورے دن کا کرائی ادا کرنا پڑتا تھا. اب ایسے افراد پورے دن کی بجائے جتنے گھنٹے کے لیے ان کا کام ہو یا جتنے گھنٹے کے لیے ان کو ٹیکسی یا کوئی سے بھی گاڑی چاہیئے ہو گی حاصل کر سکتے ہیں۔

اب ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو پورے دن کے لیے ٹیکسی کروانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ جو افراد کار کرائے پر حاصل کریں گے ان کے پاس دبئی کا لائسنس ہونا لازمی ہے ۔ اس نئی قرار داد کو جلد سرکاری ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا جائے گا۔ اپلوڈ ہونے کے 60دنوں کے بعد خود بخود نافذالعمل ہو گی۔