وزیر کھیل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کا کریڈٹ وزیر اعظم کو د یدیا
بدھ 28 ستمبر 2016 12:13
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28 ستمبر۔2016ء ) وفاقی وزیر بین الصوبائی امورو کھیل ریاض حسین پیر زادہ نے ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کے کلین سویپ کا کریڈٹ وزیر اعظم نواز شریف کو د ے دیا ۔
(جاری ہے)
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے جب پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ورلڈ ریکارڈ سکور بنایا تو وزیر اعظم نواز شریف میچ دیکھ رہے تھے ،انہوں نے مجھے فون کرکے قومی ٹیم کی حالت پر ناخوشگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ہورہا ہے تو آپ کیا کر رہے ہیں جس پر میں نے وزیر اعظم کو کہا ہماری اوپننگ کا برا حال ہے۔
ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ ان کے پہلے اوپنر ز بدلے گئے ،دیکھ لیں اس فیصلے سے کتنی تبدیلی آگئی ہے ۔ وزیر کھیل نے سپیکر کو بھارت سے سیریز کی پیش کش بھی کردی ، ریاض پیر زادہ نے ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود کرکٹر رہے ہیں جب کہ وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.