دبئی: سوئی ہوئی خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والاپاکستانی شہری عدالت میں پیش

بدھ 28 ستمبر 2016 12:12

دبئی: سوئی ہوئی خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے والاپاکستانی شہری عدالت ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): دبئی میں سونے کے لیے بستر اور جگہ فراہم کرنے والے پاکستانی شہری کو غیر ملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنے پر گزشتہ روز عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری دبئی میں اپنے فلیٹ میں بستر اور سونے کے لیے جگہ فراہم کرتا تھا۔ 30سالہ ویتنامی خاتون نے اس سے کچھ روز کے لیے کمرہ کرائے پر حاصل کیا۔

ویتنامی خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ رات بارہ بجے کے بعد مجھے محسوس ہوا کہ کوئی میرا ساتھ لیٹا ہے ۔ میری گردن پر بوسہ بھی لے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

میں اچانک اٹھی تو دیکھا کہ پاکستانی شہری اس کے بستر پر موجود تھا۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس نے پاکستانی شہری کو دور رہنے کا کہا لیکن اس کا اسرار تھا کہ وہ اس سے محبت کر تا ہے ۔ پاکستانی شہری نے اسے کہا کہ اگر اس نے ایسا نہ کرنے دیا تو اس کا سامان باہر پھینک دے گا۔ لیکن میں نے شور مچانے کا کہا تو وہ وہاں سے چلاگیا۔ دوسرے دن میں نے اپنے ایک دوست کے کہنے پر پولیس اسٹیشن رپورٹ درج کروادی ۔ خاتون کا کہناہے کہ ملزم نے صبح واٹس ایپ پر نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی۔ عدالت نے مقدمے کی کاروائی 25اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔