قومی تھرو بال چمپئن شپ دسمبر میں کھیلی جائے گی

بدھ 28 ستمبر 2016 11:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تھرو بال چمپئن شپ رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائیگی۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں نیوی ، پولیس، رینجرز، کلیگین، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :