کراچی،رینجرز کارروائی کے دوران 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ 28 ستمبر 2016 11:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) کراچی کے علاقے پرانا گولیمار اور یکسر لائن میں رینجرز کی کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ پرانا گولیمار اور یکسر لائن کے علاقے میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 6 اوان بم، 2 ایس ایم جیز اور نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں لیاری گینگ کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ ملزمان سے متعدد موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :