دادو ،تالاب میں ڈوب کر تین کم عمر بچیاں جاں بحق،لاشیں نکال لی گئیں

بدھ 28 ستمبر 2016 11:41

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) دادو میں تالاب میں ڈوب کر تین کم عمر بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ بچیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سیہون کے علاقے جنگارا کے قریب پیش آیا جہاں تالاب پر تینوں بچیاں برتن دھورہی تھیں کہ ایک بچی کا پاوٴں پھسل گیا۔ تینوں بچیاں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے تالاب میں ڈوب گئیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 6سے 10سال کے درمیان تھیں۔

متعلقہ عنوان :