کراچی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 28 ستمبر 2016 11:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور 2 ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار کو کر لیا۔ پہلی کارروائی لیاری لی مارکیٹ میں کی گئی۔

(جاری ہے)

جہاں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کیا گیا۔ دوسری کارروائی ڈیفنس میں کی گئی جہاں سے دو ملزمان کو مقابلے کے بعد ذخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 2 ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برا?مد کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہیں کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :