بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے، دفتر خارجہ

بدھ 28 ستمبر 2016 11:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت کا سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے، پاکستان کو ابھی تک با ضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے مطابق سارک سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کا علم بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کی ٹویٹ سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے فیصلے کے حوالے سے انتہائی بوسیدہ توجیہہ پیش کی ۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ کل بھوشن یادیو کا بیان بھارتی مداخلت کا ٹھوس ثبوت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن چاہتا ہے جس کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :