پاک بھارت میں تناوٴ کا خاتمہ خطے کے مفاد میں ہے، امریکہ

بدھ 28 ستمبر 2016 11:39

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) امریکہ نے ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ اور تعلقات معمول پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند ہونی چاہیے۔تناوٴکا خاتمہ دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کا خاتمہ چاہتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ جملوں کا تبادلہ بند ہونا چاہیئے، اسی میں دونوں ملکوں اور خطے کی بھلائی ہے۔

مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ملک میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے والے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں رفت کی ہے تاہم اسلام آباد کو ان دہشت گردوں کے خلاف بھی موثر کارروائی کرنی چاہیئے جو دوسرے ممالک پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کاعملی مظاہرہ دیکھنا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :