بھارت سے وفاداری‘ بنگلا دیش کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

بدھ 28 ستمبر 2016 11:39

بھارت سے وفاداری‘ بنگلا دیش کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) بھارت کے بعد بنگلا دیش نے بھی پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرونی معاملات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا اور بنگلا دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شہریار عالم کا کہنا ہے کہ کھٹمنڈو میں سارک سیکرٹریٹ کو بھی فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بنگلا دیشی میڈیا کا سینئر حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کی جانب سے ڈھاکا کے اندرونی معاملات میں بار بار دخل اندازی اور بے بنیاد الزامات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھوٹان اور افغانستان بھی اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ سارک کا موجودہ صدر ملک نیپال کسی بھی وقت پاکستان میں ہونے والی کانفرنس کو کسی بھی وقت ملتوی کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت بھی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر چکا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی وضاحت پیش نہیں کی گئی تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت کی سارک کانفرنس میں شرکت کی وجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز ظلم اور بلوچستان میں مداخلت پر تنقید سے چھپنا ہے۔

متعلقہ عنوان :