Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے مریم نواز کو منہ توڑ جواب دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 11:30

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے مریم نواز کو منہ توڑ جواب دے دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان فارغ اور بے روزگار ہیں اسی لیے وہ یہ سب کر رہے ہیں جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کیا آئس لینڈ کے لوگ جو پانامہ لیکس پر اپنے وزیر اعظم کا نام آنے پر سڑکوں پر نکلے تھے ، کیا وہ بھی بے روزگار تھے ؟ مریم نواز کے ٹویٹ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں کو یہ علم ہی نہیں ہے کہ ظلم و زیادتی کے خلاف احتجاج کرنا بھی ایک جہاد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک مہذب معاشرے میں جب کوئی نا انصافی ہو اور متعلقہ ادارے انصاف فراہم نہیں کرتے تو زندہ معاشرے میں شہری احتجاج کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات