چیف آف آرمی سٹاف سکواش انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا میں راؤنڈ کل شروع ہوگا

بدھ 28 ستمبر 2016 11:16

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف آرمی سٹاف سکواش انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈ جمعرات سے مصحف سکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا ، پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کپٹن عامر نواز نے بتایا کہ ایونٹ کے مین راؤنڈ میں 12 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے جس میں 7غیر ملکی اور 5 پاکستانی کھلاڑی شامل ہوں گے ٹورنامنٹ کا فائنل 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،.اس کے علاوہ رواں سال3بین الاقوامی ایونٹس بھی منعقد ہونگے ، چیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 14سے 22اکتوبر اور چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش ٹورنامنٹ 15سے 22نومبر تک جبکہ پی ایس ایف پاکستان انٹرنیشنل 4 سے 11دسمبر تک کھیلا جائے گا، یہ تین ٹورنامنٹس کا بھی انعقاد اسلام آباد میں ہوگا-

متعلقہ عنوان :