ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزمیں کلین سویپ ہمارا ہدف تھا: سرفراز احمد

muhammad ali محمد علی بدھ 28 ستمبر 2016 00:39

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزمیں کلین سویپ ہمارا ہدف تھا: سرفراز احمد

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27 ستمبر۔2016ء )قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزمیں کلین سویپ ہمارا ہدف تھا۔

(جاری ہے)

کالی آندھی کے خلاف تین میچز کی سیریز میں وائٹ واش مکمل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کاکہنا تھا کہ دو تبدیلیوں کے بعد بھی ہدف جیت ہی تھا، جیت کی بہت زیادہ خوشی ہے اور اس کا تمام کھلاڑیوں کو کریڈٹ جاتا ہے ،وہ اپنے کوچنگ سٹاف کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ٹیم کی فٹنس پر دن رات کام کیا ۔