تیسراٹی ٹونٹی ،پاکستان نے کالی آندھی کے خلاف کلین سویپ مکمل کرلیا
منگل 27 ستمبر 2016 23:52
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27 ستمبر۔2016ء )تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں وکٹوں سے کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے کالی آندھی کیخلاف کلین سویپ مکمل کر لیا ہے ۔ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جانسن چارلس اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا تو عماد وسیم میں پہلے میچ والی جھلک دکھائی دی اور انہوں نے میچ کے تیسرے ہی اوور کی دوسری گیند پر چارلس کو 5 رنز پر آؤٹ کیا اور اگلی ہی ڈیلیوری پر والٹن کو بولڈ کرکے ویسٹ انڈیز کو پھر سے مشکلات سے دوچار کردیا۔
آندرے فلیچر بھی 17 رنز کے مجموعی سکور پر 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ۔(جاری ہے)
پہلے ٹی ٹونٹی میں نصف سنچری سکور کرنے والے تجربہ کار ڈووین براوو بھی 11 رنز پر عماد وسیم کا شکار بنے جب کہ نکولس پوران 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ سیمیولز اور پولارڈ آخری اوورز میں بڑی ہٹ مارنے میں ناکام رہے ، دونوں نے 44گیندوں پر 37رنز کی شراکت داری قائم کی ، سیمیولز 42اور پولارڈ 16رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کیلئے عماد وسیم نے 3اور نواز نے ایک شکار کیا ۔پاکستان نے 104رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا تو شرجیل خان 11اور خالد لطیف 20رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے تاہم شعیب ملک اور بابر اعظم نے تیسری وکٹ کے لیے 68رنز جوڑ کر پاکستان کے ’کلین سویپ‘ میں اہم کردار اداکیا،ملک 43اور بابر عظم 27رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز کے لیے ولیمز نے دو شکار کیے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی عالمی چیمپئن کو ”کلین سویپ “ کی ہزمیت کا سامنا کرنا پڑا ۔ آخری معرکے کے لیے دونوں ٹیم میں 2،2 تبدیلیاں کی گئیں ، پاکستان نے وہاب ریاض اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور رومان رئیس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے کیسرک ولیمز اور چیڈوک والٹن کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی خاص بات یہ تھی کہ گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد قیادت ملنے کے بعد پہلی مرتبہ مکمل سیریز میں قائدانہ صلاحیتیں دکھا رہے تھے جس میں وہ کامیاب رہے اور سیریز میں کلین سویپ مکمل کرلیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.