سارک ممالک کا خطے سے کرپشن کے خاتمے اور کرپشن کی وجوہات تلاش کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق،سارک انسداد بدعنوانی فورم کاقیام ناگزیر قرار دیدیا،ر جنوبی ایشیاء کو کرپشن فری بنانے کے عزم کا اظہار

کرپشن کے خاتمے کیلئے سارک ممالک اپنے تجربات ،مہارت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے، سارک کے فورم سے کرپشن کی روک تھام کیلئے عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے گی، 9دسمبر کو عالمی یوم انسداد بدعنوانی مشترکہ طور پر منائیں گے ،کانفرنس میں کرپشن کی روک تھام کیلئے آگاہی ،انفورسمنٹ اور پراسیکیوشن ،عالمی تعاون ،اثاثوں کی ریکوری،معلومات کے تبادلے اور ٹیکنیکل معاونت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، نیب کے زیر اہتمام منعقدہ سارک انسداد بدعنوانی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری

منگل 27 ستمبر 2016 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) سارک ممالک نے خطے سے کرپشن کے خاتمے اور کرپشن کی وجوہات کو تلاش کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کر تے ہوئے سارک انسداد بدعنوانی فورم کے قیام کو ضروری قرار دیا ہے اور جنوبی ایشیاء کو کرپشن فری بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے،کرپشن کے خاتمے کیلئے سارک ممالک اپنے تجربات ،مہارت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے، سارک کے فورم سے کرپشن کی روک تھام کیلئے عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے گی، 9دسمبر کو عالمی یوم انسداد بدعنوانی مشترکہ طور پر منائیں گے ،کانفرنس میں کرپشن کی روک تھام کیلئے آگاہی ،انفورسمنٹ اور پراسیکیوشن ،عالمی تعاون ،اثاثوں کی ریکوری،معلومات کے تبادلے اور ٹیکنیکل معاونت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں قومی احتساب بیورو(نیب ) کی طرف سے اسلام آباد میں منعقد کی جانے والی دو روزہ سارک انسداد بدعنوانی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سارک ممالک اور خطے سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مل کر کوششیں کریں گے اور جنوبی ایشیاء کو کرپشن فری بنانے کے عزم کا خیر مقدم کیا گیا ہے،سارک ممالک مل کر 9دسمبر کو عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے طور پر منائیں گے اور ہر طرح کی کرپشن جس میں رشوت،اقربا پروری،خردبرد اور اختیارات کا غلط استعمال شامل ہے کو مل کر روکیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں کرپشن کی وجوہات کو تلاش کرنے اور ان کے خاتمے کیلئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا،رکن ممالک کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنے تجربات ،مہارت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے جبکہ انسداد بدعنوانی کے اداروں کے اہلکاروں کے استعداد کار میں اضافے کیلئے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔اعلامیہ کے مطابق کانفرنس میں کرپشن کی روک تھام کیلئے آگاہی ،انفورسمنٹ اور پراسیکیوشن ،عالمی تعاون ،اثاثوں کی ریکوری،معلومات کے تبادلے اور ٹیکنیکل معاونت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سارک کے فورم سے کرپشن کی روک تھام کیلئے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سارک انسداد بدعنوانی فورم کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ اس فورم سے رکن ممالک کے متعلقہ ادارے مستقل بنیادوں پر رابطے میں رہیں اور باہمی تعاون کو فروغ دے سکیں ۔سارک انسداد بدعنوانی فورم کو چلانے کیلئے متعلقہ حکومتوں کی مشاورت اور منظوری سے رہنمااصول وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :