ملتان،جیولرز کی دوکان میں ڈکیتی کرنے والے چار ڈاکو گرفتار، تفتیش جاری

منگل 27 ستمبر 2016 23:09

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) ملتان میں پولیس نے جیولرز کی دوکان میں ڈکیتی کرنے والے چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ چالیس فٹی روڈ پر چند روز قبل جیولرز کی دوکان پر 6 ڈاکوؤں نے 30 لاکھ سے زائد کی نقدی اور جیولری لوٹ لی تھی جبکہ فائرنگ اور پسٹل کے بٹ مار کر چار افراد کو زخمی بھی کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

سیتل ماڑی پولیس نے فنگرز پرنٹس اور دیگر شواہد کی مدد سے 4 ڈاکوؤں کو ملتان کے مضافاتی علاقے سے پکڑ لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے لوٹے گئے سامان کی برآمدگی کیلئے تفتیش جاری ہے۔ ڈاکوؤں کے ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :