مختلف مکتب فکر کے علما کرام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی سے ہی ملک کو امن کا گہوارہ بنا یاجا سکتا ہے،صوبائی وزیر زکو و عشر ملک ندیم کامران

منگل 27 ستمبر 2016 23:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) صوبائی وزیر زکو و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ مختلف مکتب فکر کے علما کرام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی سے ہی ملک کو امن کا گہوارہ بنا یاجا سکتا ہے اور علما کرام کو چاہیے کہ وہ اپنے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہوں اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔انہوں نے یہ بات کمشنر آفس میں محرام الحرام کے دوران فرقہ وارانہ فضا کو مثالی بنانے کیلئے ہونے والے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں قائم مقام کمشنر اور ڈی سی او ساہیوال شوکت علی خان کچھی 'آرپی او محمد طارق چوہان 'تینوں اضلاع کے انتظامی پولیس افسران 'علمائے کرام اور ممبران صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔انہوں نے ساہیوال ڈویژن میں علما کرام کے مثالی اتحاد کو خراج تحسین پیش کیا اور اسے پورے ملک کیلئے مشعل راہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو غیر ملکی دہشتگردی کا سامنا ہے جس کو ناکام بنانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

انہو ں نے محرم الحرام کے دوران ملک دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے علمائے کرام کے انتظامیہ او رپولیس کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلا س سے علما کرام مفتی زاہد اسدی 'سید زاہد بخاری'مولانا محمد حسن معصومی 'حاجی احسان الحق فریدی 'شیخ اعجاز احمد اور اتحاد بین المسلمین کے ڈویژنل صدر سید ضیا اللہ شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تمام فرقوں کے درمیان فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں علمائے کرام متحد ہیں۔

انہوں نے بیرونی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے علمائے کرام کے موثر کردار پر انتظامیہ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام کمشنر شوکت علی کھچی نے کہا کہ انتظامیہ او رپولیس کے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جن میں علمائے کرام کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مجالس اور ذوالجناح کے تمام جلوسوں کو بھر پور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :