مسلم لیگ (ن) کے رہنماء چوہدری واجد ایوب اور ملک افتخار کی حاجی عمر فاروق کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

منگل 27 ستمبر 2016 23:08

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء چوہدری واجد ایوب اور رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار نے ضمنی انتخاب میں ٹیکسلا سے (ن) لیگ کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی عمر فاروق کو کامیابی پر مبارک با دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) نے علاقہ میں خدمت کی مثال قائم کی ہے اس موقع پر دونوں رہنماوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی علاقے کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ مسلم لیگ عوامی خدمات کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے عوام کی محرمیوں کا ازالہ کرئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ کی مدبرانہ سیاست اورکامیاب سیاسی حکمت عملی کا کامیابی میں اہم کردار ہے چوہدری نثار نے ہمیشہ حلقہ کے عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے جس کا ثبوت گزشتہ کئی سالوں سے حلقہ میں ہونے والے اربوں کے تاریخی منصوبے ہیں ۔انہوں نے کہا چوہدری نثار کی سرپرستی میں زیر تعمیر ترقی کا یہ عمل آیندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :