پنڈدادن خان ،عدالت کا حقیقی چچا کو قتل کر نے والے ملزم کو سزائے مو ت اور 5 لا کھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

منگل 27 ستمبر 2016 23:06

پنڈدادن خان( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) ایڈ یشنل اینڈ سیشن جج پنڈ دادنخان ارشد اقبال نے حقیقی چچا کو قتل کر نے والے ملزم کو سزائے مو ت اور پا نچ لا کھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ۔سزائے موت کی سزا سننے کے بعد ملزم نے فاضل جج کا شکریہ ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پنڈ دادنخان ارشد اقبال نے حقیقی چچا طالب حسین کو قتل کرنے والے ملزم ثقلین صفدر کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5لاکھ کی روپے جرما نے کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی مدعی مسمات صفیہ نے اپنے پو تے ثقلین صفدرولد محمد صفدر سکنہ قمر تحصیل پنڈ دادنخان کے خلاف ایک استغا ثہ دائر کیا جس میں یہ مو قف اختیار کیا گیا کہ میرے بیٹے طالب حسین کو ملزم ثقلین صفدر نے ایک سال آ ٹھ ما ہ قبل 30 بور پسٹل سے فائر نگ کر کے قتل کر دیا تھا پو لیس نے نا انصافی کر تے ہوئے ملزم کو قتل کی ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا جس پر ملزم کی دادی صفیہ نے ملزم کے خلاف استغا ثہ بذریعہ کونسل راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈوو کیٹ دائر کیا اور اصل حقا ئق عدالت کے سا منے لا کر ملزم کو منظقی انجام تک پہنچا یا ۔ اہل علاقہ نے فا ضل جج کے اس فیصلے کو سراہا اور اسے حق و سچ کی فتح قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :