بہاول پور ،نیشنل بینک T-20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی

فیصل آباد اور ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مابین میچ کھیلے گئے

منگل 27 ستمبر 2016 21:46

بہاول پور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) نیشنل بینک T-20بلائنڈ کرکٹ ٹرافی میں آج فیصل آباد اور ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلے گئے میچ میں ایبٹ آباد کی ٹیم نے 8وکٹوں کے نقصان پر 191رنز بنائے جبکہ فیصل آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم 19ویں اوور میں 164رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔اس طرح یہ میچ ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم جیت گئی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ بہاول پور اور کوئٹہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جو کہ بہاول پور بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 5وکٹوں سے جیت لیا۔

اسی طرح تیسرا میچ اسلام آباد اور لاہور بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں کھیلا گیا۔اسلام آباد کی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 206رنز بنائے جبکہ لاہور بلائنڈ کرکٹ ٹیم 4وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 190رنز بنا سکی۔اس طرح یہ میچ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے 16رنز سے جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :