حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ میں فائینل ٹچ کلب نے نفیس کلب کو ہرا دیا،

منگل 27 ستمبر 2016 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ میں فائینل ٹچ کلب مانیازنے نفیس کلب مانیارکو 2-1 گول سے ہرا دیا، سوات میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں دوسرے ہاف میں فائینل ٹچ کلب نے گول کرکے مقابلہ 2-1 گول سے جیت لیا،پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں فائینل ٹچ کلب کے غفران نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ، 25 ویں منٹ میں نفیس کلب کے رائیس نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کردیا، دوسرے ہاف کے 15 ویں منٹ میں شکیل نے گول کرکے مقابلہ 2-1 گو ل کر دیا جو مقررہ وقت کے اختتام تک جاری رہا،ریفری کے فرائض قادر خان جی انجام دیئے جبکہ طارق اور عرفان نے ریفری کی معاونت کی، ٹورنامنٹ رکن تحصیل کونسل سوات اور مانیار کلب کے سیکرٹری حاجی نواب خان کے نام سے منعقد کیا جار ہا ہے،

متعلقہ عنوان :