اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے تربیتی کیمپ کے لئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

منگل 27 ستمبر 2016 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے تربیتی کیمپ کے لئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے، منگل کے روز اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری کی منظور کے بعد تربیتی کیمپ کے لئے 30 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیاہے،جن میں گول کیپرز میں رانا سلمان، مبشر، بہادر، حرارا، ڈیفنڈرز میں یاسر صابر، عبداللہ، غازی، ذیشان علی، باگر، عثمان حیدر،ذاکر علی خان، فرحان اللہ،رانا ساجد، مڈفیلڈز: میں دانیال خان، بلال خان، مبین، توقیر، مہتر، ولید، فارڈز: عمر سعید، صمد خان، علی خان ، سلمان، سعاد خان،محمد احمد، عمران، شرجیل، منیب، جاوید، کاشی اور شرون شامل ہیں، محمد زمان اور حاجی عبدالستار کو بالترتیب ٹیم کا منیجر اور کوچ جبکہ جہازیب کو اسسٹنٹ کوچ مقررہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا اور اسلام آباد کی منتخب ٹیم یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شروع کرے گی اور امید ہے کہ اسلام آباد کی ٹیم ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،اسلام آباد کی ٹیم اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو کھیلے گی،

متعلقہ عنوان :