پی سی بی انٹر ریجن انڈر19تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کے اختتام پرپوائنٹس ٹیبل جاری

کراچی بلیو، کراچی وائٹ اورراولپنڈی کی ٹیمیں اپنے اپنے پول میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں

منگل 27 ستمبر 2016 19:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹر ریجن انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کے اختتام پوائنٹس ٹیبل جاری کر دیا گیا جس کے تحت کراچی بلیو، کراچی وائٹ اورراولپنڈی کی ٹیمیں اپنے اپنے پول میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں ۔ منگل کو پی سی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے چوتھے مرحلے کے اختتام پر گروپ اے میں کراچی ریجن بلو اور فیصل آباد ریجن کی ٹیمیں بالترتیب28 ،28 پوائنٹس ے ساتھ پہلے اور دوسرے، لاہور ریجن بلو19 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ ریجن15 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اورحیدرآباد ریجن3 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اورحیدرآباد ریجن3 پوئنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

گروپ بی میں راولپنڈی ریجن31 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،سیالکوٹ ریجن24 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پشاور ریجن13 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ڈیرہ مراد جمالی ریجن 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور لاہور ریجن وائٹ 3 پوائنٹس کے ساتھ5ویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح گروپ سی میں کراچی ریجن وائٹ31 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، اسلام آباد ریجن 15پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اے جے کے ریجن اور فاٹا ریجن کی ٹیمیں12،12 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے جبکہ بہاوپور ریجن کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔