”لالہ“ کو الوداعی میچ کھلانے کا معاملہ لٹک گیا

آل راؤنڈر شاہد آفریدی پھر پی سی بی نہیں آئے اور نہ ہی نجم سیٹھی سے ملاقات ہوسکی

منگل 27 ستمبر 2016 19:37

”لالہ“ کو الوداعی میچ کھلانے کا معاملہ لٹک گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) آل راؤنڈر شاہد آفریدی پھر پی سی بی نہیں آئے اور نہ ہی نجم سیٹھی سے ملاقات ہوسکی۔ الوداعی میچ کھلانے کا معاملہ پھر لٹک گیا۔ اب شاہد آفریدی کی کرکٹ سے شاندار طریقہ سے واپسی نہیں ہوسکے گی کیونکہ مستقبل قریب میں پاکستان کی کوئی ٹی ٹونٹی سیریز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی کے آنے پر ہی پی سی بی حکام کا اجلاس ہونا تھا لیکن ان کے نہ آنے سے نہ اجلاس ہوسکا نہ ہی ان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف موقع دینے کی بات ہوئی۔ شاہد آفریدی بھی اب سعید اجمل کی طرح ڈٹ گئے ہیں اور ابھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لینا چاہتے۔ شاہد آفریدی بھی کسی الوداعی تقریب کے حق میں نہیں۔۔