خیبر پختونخوا کھیلوں کے میدان میں تواتر کے ساتھ دیارغیر میں ملک و قوم کا نام روشن کرتا چلاآرہا ہے، صوبائی وزیر کھیل

منگل 27 ستمبر 2016 19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) سابق صوبائی وزیر برائے کھیل وثقافت سیدعاقل شاہ نے بھارت میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کراٹے ٹیم کا میابی پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کھیلوں کے میدان میں تواتر کے ساتھ دیارغیر میں ملک و قوم کا نام روشن کرتا چلاآرہا ہے جوکہ ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز سپورٹس میڈیا سے بات چیت کے دوران کئے۔

انہوں نے کہاکہ کراٹے ٹیم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ساؤتھ ایشین گیمز میں تیسری پوزیشن لیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن ان کھلاڑیوں کو سہولیات کی ضرورت ہے ،اگر انہیں مطلوبہ سہولیات دستیاب ہوسکے تو وہ دن دور نہیں کہ خیبر پختونخوا مختلف کھیلوں میں اسی طرح نمایاں پوزیشن لیتے رہیں گے جس سے ہمارا سر فخر سے بلند ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے شہر نئی دہلی میں کراٹے کی ٹیم نے جس انداز میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا وہ ناقابل یقین ہے ، انہوں نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں مختلف ممالک نیپال ، سری لنکا، ملیشیاء ، بھارت ،مالدیپ اورکئی دیگر ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا لیکن پاکستان نے تین سونے ، آٹھ چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائیں تاکہ ان میں اسی طرح کھیلنے اور جیت کی لگن کا جذبہ پیدا ہوں۔

متعلقہ عنوان :