واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہر اندھیروں میں ڈوب گیا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 27 ستمبر 2016 18:20

پاکپتن (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر۔2016ء ) پاکپتن اور گردو نواح میں واپڈا کی غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہر اندھیروں میں ڈوب گیا کاروباری زندگی مفلوج شہری تاجر طلباء سرا پا احتجاج تفصیلات کے مطابق پاکپتن اور گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے بجلی نہ ہونے سے تاجروں کا کاروبار بری طرح مفلوج ہو چکا ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے دوکانوں کا ماہانہ کرایہ بمشکل پیٹ کاٹ کر ادا کر رہے ہیں سارا دن بجلی نہیں ہوتی اور جب گھر جائیں تو اندھیروں میں ہی کھانا کھانے پر مجبور ہیں دوسری طرف طلباء و طالبات کو پڑھائی اور کورس کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے طلباء کے والدین کا کہنا ہے کہ بدترتین لوڈ شیڈنگ معمول بن چکا ہے ہمیں حکومت کو ووٹ دینے کی سزا نہ دی جائے بجلی نہ ہونے سے لوگ پینے کے پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ سرکاری محکموں کے ملازمین بغیر تیاری کے دفاتر جانے پر مجبور ہیں جبکہ طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ کا واپڈا حکام کی طرف سے کوئی شیڈول یا اعلانات تک کرنا گوارہ نہ کیا ہے اور نہ شہریوں کو بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجوہات بتائی جارہی ہے جس سے تاجر، شہریوں،اور طلباء میں واپڈا حکام کے خلاف شدید غم، و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے شہری حلقوں نے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم پاکستان، وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :