کورکمانڈر پشاور کی پاک فوج اور روس کی مشترکہ مشقوں کا دورہ ، شریک جوانوں سے ملاقات ، بلند حوصلے کی تعریف

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ،دونوں ملکوں کیلئے سود مند ہیں،آئی ایس پی آر

منگل 27 ستمبر 2016 17:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے پاک فوج اور روس کی مشترکہ مشقوں کا دورہ کیا،کورکمانڈر نے مشقوں میں شریک اہلکاروں سے بات چیت کی اور ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں اور مشترکہ فوجیں مشقیں دونوں ملکوں کیلئے سود مند ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے مشقوں کا دورہ کیا اور کورکمانڈر پشاور نے مشقوں میں شریک اہلکاروں سے بات چیت کی اور ان کے بلند حوصلوں کی تعریف کی،پاک ،روس فوجی مشقیں 10اکتوبر کو اختتام پذیر ہونگی۔