بلی باوٴڈن کے ٹیڑھی انگلی سے آؤٹ دینے کا راز افشاء ہوگیا
منگل 27 ستمبر 2016 17:25
ولنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) شائقین کرکٹ کیلئے نیوزی لیں ڈ کے ایمپائر بلی باوٴڈن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، جنہوں نے اپنے منفرد انداز سے بہت شہرت حاصل کی۔ بلی باوٴڈن نے 84 ٹیسٹ، 200 ون ڈے اور 24 ٹی 20 میچز میں فرائض نبھائے۔ باوٴڈن نے 1995ء میں ون ڈے جبکہ 2000ء میں ٹیسٹ ایمپائرنگ میں ڈیبیو کیا تھا۔ یہ بات شاید کم لوگوں کے علم میں ہو کہ بلی باوٴڈن بہت اچھے فاسٹ باوٴلر تھے تاہم جوانی میں ہی انھیں وہ جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو گئے جس کی وجہ سے انھیں کرکٹ کے کھیل کو خیر باد کہنا پڑا۔
تاہم انہوں نے اپنے پسندیدہ کھیل کو مکمل طور پر خیر باد نہ کہا اور ایمپائر کی حیثیت سے کرکٹ کے میدان میں کارہائے نمایاں سرانجام دیے۔ بلی باوٴڈن اپنی دلچسپ ایمپائرنگ کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں بہت مقبول ہوئے۔(جاری ہے)
ان کا آؤٹ کیلئے ٹیڑھی انگلی اٹھانا، چوکے اور چھکے کیلئے منفرد حرکات نے ایمپائرنگ جیسے مشکل شعبے کو انتہائی دلچسپ بنا دیا تھا۔
لیکن کیا بلی باوٴڈن جان بوجھ کر ٹیڑھی انگلی سے آؤٹ دیتے تھے یا اس کی کوئی اور وجہ بھی تھی؟۔ جیسا کہ ہم آپ کو پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ بلی باوٴڈن جوانی کے ایام میں جوڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو گئے تھے، اس بیماری کی وجہ سے ان کے ہاتھوں کی انگلیوں پر بہت اثر پڑا اور وہ ٹیڑھی ہو گئیں۔ اسی وجہ سے بلی باوٴڈن جب آؤٹ کا اشارہ کرتے تھے تو قدرتی طور پر ان کی انگلی ٹیڑھی ہو جاتی تھی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تحریر پڑھنے کے بعد آپ کی نظر میں بلی باوٴڈن کی عزت اور بڑھ جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.