صوابی ،رزڑ کے مختلف علاقوں میں باؤلے کتوں نے کئی بچوں ،خواتین کو کاٹ لیا

منگل 27 ستمبر 2016 16:46

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) ضلع صوابی کی تحصیل رزڑ کے مختلف علاقوں میں باؤلے کتوں نے کئی بچوں اور خواتین کو کاٹ لیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یونین کونسل ڈاگئی کے علاقے میں باؤلے کتے نے ایک گھوڑے کو کاٹ لیا تھا جس سے مرنے کی حالت میں قریب کھیتوں میں پڑا ہوا تھا جسے کئی کتوں نے اس کی گوشت کو کھا لیا جس سے یہ کتے بھی باؤلے ہو گئے ان باؤلے کتوں نے گجرانو کلے، متھرہ ، ڈاگئی ، کڈی اور دیگر مضافات میں کئی بچوں اور خواتین کو کاٹ لیاجب کہ ایک خاتون کی دماغی حالت خراب ہو گئی صوابی کی سرکاری ہسپتالوں میں باؤلے کتوں کے کاٹنے کی ویکسین نا پید ہے جس کی وجہ سے متاثرہ مریض دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے علاقے کے عوام نے محکمہ صحت سے متاثرہ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھجوانے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :