کامونکے،قرض اور سود میں جکڑے محنت کش نے ٹرین کے نیچے آکرزندگی کا خاتمہ کرلیا

منگل 27 ستمبر 2016 16:46

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء)قرض اور سود میں جکڑے ہوئے محنت کش نے ٹرین کے نیچے آکرزندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ محلہ سلامت پورہ کا محنت کش عجب خان جو دن رات میں 20 گھنٹے گارڈ کی ڈیوٹی کرکے آٹھ بچوں کاپیٹ پال رہا تھا کافی عرصہ سے شدید بیمارہونے پر گھریلو اخراجات کے لے سود پر ہزاروں روپے لئے اورسود لاکھوں روپے تک پہنچ چکا تھا،روزانہ قرض خواہ قرض وصول کرنے کیلئے گھر کے چکر لگاتے رہتے گزشتہ روز قرض خواہوں نے اسکی سرے بازار بے عزتی کی جس سے دلبرداشتہ ہوکر عجب خان صبح گھر سے نکل کر راولپنڈی سے آنے والی ریل گاڑی کے سامنے لیٹ کر خود کشی کرلی۔