سوات پولیس نے موٹرسائیکل چور گروہ کے 4ارکان کو گرفتار کرلیا

منگل 27 ستمبر 2016 16:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) سوات پولیس نے موٹرسائیکل چور گروہ کے 4ارکان کو گرفتار کرلیا،گروہ کی نشاندہی پرمہمندایجنسی سے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کا ڈیلر بھی دھرلیا،4موٹرسائیکلیں بھی قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سوات اور ملحقہ علاقوں میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کے بعد کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے چار ارکان اسد،ذیشان اور اسحاق کو گرفتار کرلیا جن کی نشاندہی پر پولیس نے مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی گئیں موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے ڈیلر عادل گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے چارموٹرسائیکلیں برآمد کرلی،پولیس کے مطابق ملزموں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :