نواز شریف کی جگہ کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں۔ عمران خان
سمیرا فقیرحسین منگل 27 ستمبر 2016 16:00
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 ستمبر 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو ہٹا کر ان کی جگہ کسی اور کو وزیر اعظم بنا دیا جائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔
(جاری ہے)
رپورٹرز سے ملاقات میں پی ٹی آئی چئیر مین کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف ہوں، اگر مسلم لیگ ن پانامہ لیکس معاملے پر نواز شریف کو ہٹا کر کسی اور کو وزیر اعظم بنا دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن پر حکومت ختم کرنے کے لیے نہیں کہا۔ کرپشن نواز شریف نے کی ہے تو جانا بھی انہیں ہی چاہئیے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے دیگر ممالک جن کے وزرائے اعظم کا نام پانامہ لیکس میں آیا انہوں نے استعفے دے دئے لہٰذا نواز شریف کو بھی پانامہ لیکس کے معاملے پر استعفیٰ دے دینا چاہئیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.