رافیل نڈال نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنیکا اعتراف کر لیا

ایسا اپنے گھٹنے کی دیرینہ انجری پر قابو پانے کیلئے کیا تھا جس کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی، نڈال

منگل 27 ستمبر 2016 15:02

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا تاہم ان کا اصرار ہے کہ انہوں نے ایسا اپنے گھٹنے کی دیرینہ انجری پر قابو پانے کیلئے کیا تھا جس کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک سائبر ہیکنگ گروپ نے ساٹھ سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے میڈیکل ریکارڈز کو افشاء کیا تھا جس پر رافیل نڈال کا کہنا تھا کہ کبھی اپنا طبی معائنہ کسی سے نہیں چھپایا اور مکمل طور پر ڈاکٹرز کی ہدایت پر عمل کررہے تھے اس معاملے میں کچھ بھی نیا نہیں ہے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی سے علاج کیلئے رعایت کی درخواست کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :