لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور ، سرگودھا اور فیصل آباد کامیاب

منگل 27 ستمبر 2016 15:02

لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور ، سرگودھا اور فیصل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور ، سرگودھا اور فیصل آباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔قذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ میں لاہور رائزنگ اسٹارز نے بہاولپور رائزنگ اسٹارز کو آؤٹ کلاس کر دیا ، پہلے بولرز نے حریف ٹیم کو 114 رنز پر آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

بلال انور نے تین وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں رضوان حسین نے شاندار بیٹنگ کی اور 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو آٹھ وکٹ سے فاتح بنا دیا۔

اس سے پہلے ہونے والے میچ میں فیصل آباد کے خلاف ڈی جی خان رائزنگ اسٹارز کے بیٹسمین ناکام رہے ، ٹیم نو وکٹ پر صرف 102 رنز ہی بنا پائی ،، ثاقب اور سکندر نے 19-19 رنز بنائے احمد صافی نے تین وکٹ حاصل کیں۔ایک اور میچ میں سرگودھا رائزنگ اسٹارز نے گوجرانوالہ رائزنگ اسٹارز کو 16 رنز سے ہرا دیا، سرگودھا نے سات وکٹ پر 154 رنز بنائے ، کاشف جاوید 43 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،جواب میں گوجرانوالہ رائزنگ اسٹارز 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔