ہندوستان سے19 میڈل جیتنے والی کراٹے ٹیم وطن واپس پہنچ گئی،ٹیم کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال

منگل 27 ستمبر 2016 15:01

ہندوستان سے19 میڈل جیتنے والی کراٹے ٹیم وطن واپس پہنچ گئی،ٹیم کا ڈھول ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) جنگ کا میدان ہو یا کھیل کا۔ بزدل بھارت اوچھی حرکتوں سے باز نہیں آتا۔ نئی دہلی میں ہونے والی جنوبی ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کو مسلسل تنگ کئے رکھا۔ اس کے باوجود دشمن کے سینے پر مونگ دَل کر پاکستان کراٹے ٹیم نے انیس میڈل جیتے۔ وطن واپسی پر فاتح ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر نئی دہلی میں ہونے والی چوتھی ساوتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم نے 19 میڈل جیتے۔ وطن واپسی پر کراٹے ٹیم کا ڈھول کی تھاپ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ نے خوب بلائیں لیں اور پھر سیلفیز کا دور بھی چلا۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی انتظامیہ نے ان کو مقابلوں کے درمیان مختلف حیلوں بہانوں سے خوب تنگ کیا اور دھاندلی سے بھی باز نہ آ ئے۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود انہیں خوشی ہے کہ وہ دشمن ملک میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہے۔پاکستان کراٹے ایسو سی ایشن نے پاکستان میں موجود بھارتی سفارتخانے کو کھیلوں کی بحالی میں بڑی رکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ مرد اور خواتین ٹیم کے چھ‘ چھ کھلاڑیوں کے ویزے جاری کر کے ہمیں شرکت سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی۔ چوتھی جنوبی ایشین کراٹے چیمپن شپ میں پاکستان کراٹے ٹیم نے تین سونے‘ آٹھ چاندی اور آٹھ کانسی کے تمغے جیت کر ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :