انٹر ریجن انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر گروپ اے سے کراچی ریجن بلو،بی سے راولپنڈی ریجن اور گروپ سی سے کراچی ریجن وائٹ کی ٹیمیں سر فہرست

منگل 27 ستمبر 2016 14:40

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے زیر اہتمام انٹر ریجن انڈر19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے مرحلے کے اختتام پر گروپ اے میں کراچی ریجن بلو، بی میں راولپنڈی ریجن اور گروپ سی میں کراچی ریجن وائٹ کی ٹیمیں سر فہرست ہیں۔ منگل کو پی سی بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے چوتھے مرحلے کے اختتام پر گروپ اے میں کراچی ریجن بلو اور فیصل آباد ریجن کی ٹیمیں بالترتیب28 ،28 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے، لاہور ریجن بلو19 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ ریجن15 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور حیدرآباد ریجن3 پوائنٹس کے ساتھ چو تھے اور حیدرآباد ریجن3 پوئنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

گروپ بی میں راولپنڈی ریجن31 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، سیالکوٹ ریجن24 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پشاور ریجن13 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ڈیرہ مراد جمالی ریجن 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور لاہور ریجن وائٹ 3 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح گروپ سی میں کراچی ریجن وائٹ31 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، اسلام آباد ریجن 15پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اے جے کے ریجن اور فاٹا ریجن کی ٹیمیں12،12 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے جبکہ بہاوپور ریجن کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :