عالمی چیمپئن آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 30 ستمبر کو ہو گا

منگل 27 ستمبر 2016 14:36

عالمی چیمپئن آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا باضابطہ ..

کیپ ٹاؤن ۔ 27 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا باضابطہ طور پر آغاز 30 ستمبر کو پہلے ایک روزہ میچ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور سپر سپورٹس پارک، سنچورین میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 2 اکتوبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 5 اکتوبر ڈربن کے مقام پر کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 9 اکتوبر پورٹ الزبتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹٰیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 12 اکتوبر کو کیپ ٹاؤن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی قائد سٹیون سمتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ پروٹیز ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اس کے خلاف سیریز میں کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :