بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

منگل 27 ستمبر 2016 14:35

بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے ..

میر پور۔ 27 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کو افغانستان کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو پہلے میچ میں 7 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ آج میرپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخر میچ یکم اکتوبر کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔