مکی آرتھر کی کھلاڑیوں کو بے رحم کارکردگی دکھانے کی ہدایت

منگل 27 ستمبر 2016 14:33

مکی آرتھر کی کھلاڑیوں کو بے رحم کارکردگی دکھانے کی ہدایت

ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27 ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں ”بے رحم “ کاکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ نئی ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں اس ٹیم کیخلاف سیریز جیتنا پہلا قدم تھا جس نے پانچ ماہ قبل ہندوستان میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ،ہم 0-3 سے سیریز جیتنے کے لیے اپنے رویے میں سنگدلی کا مظاہرہ کرناچاہتے ہیں ۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں عماد وسیم کی 5 وکٹوں کی کارکردگی کی بدولت عالمی چمپئن ٹیم 115 رنز بنا سکی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 144 رنز تک رسائی کرسکی تھی۔عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے آرتھر نے کہا کہ انہوں نے عمر اکمل سے بڑی سنجیدہ نوعیت کی گفتگو کی ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس کی کیا پوزیشن ہے ،وہ اپنے کام میں لگ کر سخت محنت کررہا ہے اور میں اس کیساتھ کام کرتے ہوئے لطف اندوز ہورہا ہوں۔