انٹر ریجن تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر گروپ اے میں کراچی ریجن

گروپ بی میں راولپنڈی اور گروپ سی میں کراچی ریجن کی ٹیمیں پوائنٹس کے حوالے سے سر فہرست

منگل 27 ستمبر 2016 13:59

لاہور ۔27 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) انٹر ریجن انڈر 19 تین روز ہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے اختتام کے بعد پوائنٹس کے حوالے سے گروپ اے میں کراچی ریجن کی ٹیم 28 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے، فیصل آباد ریجن کی ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لاہور ریجن (بی) ٹیم 19 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

گروپ بی میں راولپنڈی ریجن کی ٹیم 31 پوائنٹس حاصل کرکے سر فہرست، سیالکوٹ ریجن کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پشاور ریجن کی ٹیم 13 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ گروپ سی میں کراچی ریجن (ڈبلیو) کی ٹیم 31 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے، اسلام آباد ریجن کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اے جے کے ریجن کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :