ڈاکوؤں نے شہری سے رقم اورموبائل فون چھین لئے

منگل 27 ستمبر 2016 13:58

ملتان۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)ڈاکوؤں نے شہری سے رقم اور2موبائل فون چھین لئے۔پولیس کے مطابق نیوملتان کے علاقے مدنی چوک کے قریب دوڈاکوؤں نے شہری ناصر کو سڑک پر روکا ۔

(جاری ہے)

گن پوائنٹ پراس سے 20ہزارروپے اور دو موبائل فون چھین لیے اورفرارہوگئے۔پولیس تھانہ نیوملتان نے ناکہ بندی کراتے ہوئے کاروائی شروع کردی ہے۔