سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا یونیفارم پہن کر دوبارہ اپنے سکول پہنچ گئے

منگل 27 ستمبر 2016 13:44

سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا یونیفارم پہن کر دوبارہ اپنے سکول ..

کولمبو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء ) سری لنکا کے سابق آل راؤنڈر سنتھ جے سوریا یونیفارم پہن کر دوبارہ اپنے اسکول پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو کی معروف درسگاہ سینٹ سرویٹیس کالج نے اپنے دروازے سابق طلبا کے لیے کھول دیئے۔ اس موقع پر ہزاروں افراد اپنی مادر علمی آئے اور پرانے دن یاد کئے۔اسکول میں آنے والے سابق طلبا نے نا صرف اسکول یونیفارم پہنی ہوئی تھی بلکہ بیگ بھی اٹھائے ہوئے تھے اور ان میں سری لنکا کے سابق مایہ ناز آل راوٴنڈر سنتھ جے سوریا بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :