تحریک انصاف کے 30 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں شروع ہو گئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 ستمبر 2016 06:11

تحریک انصاف کے 30 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں شروع ہو ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے 30 ستمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں شروع ہو گئیں، اسٹیج کی تیاری کیلئے 20 کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جلسے کی تیاریوں کیلئے اڈہ پلاٹ سے بھوبتیاں چوک تک کی گرین بیلٹ پر فولادی چادریں لگانے کا عمل شروع ہے اور جلسہ گاہ پر روشنی کے انتظام کے لیے لائٹیں پہنچا دی گئیں۔پلان کے مطابق اسٹیج کا رخ اڈہ پلاٹ سے ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف ہو گا۔اڈہ پلاٹ سے نواز شریف کی رہائش گاہ 4 کلو میٹر دور ہے۔