وزارت داخلہ کی برہمداغ بگٹی کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کیلئے صوبائی حکومت کو جلد ریفرنس ارسال کرنے کی ہدایت
بلوچستان حکومت کے ریفرنس کی روشنی میں آئندہ چند دنوں تک برہمداغ ب کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کیلئے انٹرپول کو خط ارسال کر دیا جائے گا، ذرائع
پیر 26 ستمبر 2016 20:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) وفاقی وزارت داخلہ نے مختلف مقدمات میں مطلوب اور بھارتی ایجنٹ برہمداغ بگٹی کو انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے واپس لانے کے لئے صوبائی حکومت کو جلد ازجلد ریفرنس ارسال کرنے کی ہدایت کر دی ، بلوچستان حکومت کے ریفرنس کی روشنی میں آئندہ چند دنوں تک برہمداغ بگٹی کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لئے انٹرپول کو خط ارسال کر دیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے محکمہ داخلہ بلوچستان کو خط لکھا گیا ہے جس میں بلوچ علیحدگی پسند رہنما برہمداغ بگٹی کو انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے واپس لانے کے لئے ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔ وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو برہمداغ بگٹی کے خلاف تفصیلی ریفرنس رواں ہفتے کے دوران ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.