زہری قوم کے فرزند عسکری قیادت کیساتھ صف اول میں کھڑے ہونگے ،میر نعمت اللہ خان زہری

کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کو بزور طاقت ختم کرنا کسی کی بس کی بات نہیں ،رہنماء (ن) لیگ بلوچستان

پیر 26 ستمبر 2016 20:26

کراچی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنماء سینٹر میر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بھارت سمیت دنیا کے کسی بھی ملک کی جانب سے وطن عزیز کیخلاف ناپاک عزائم کا مقابل کرنے کیلئے زہری قوم کے فرزند عسکری قیادت کے ساتھ صف اول میں کھڑے ہونگے کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک کو بزور طاقت ختم کرنا کسی کی بس کی بات نہیں مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کا متلاشی ہے شہید برہان الدین وانی کے والد کا بیان مودی کے منہ پر طمانچہ ہے جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کے خطاب کی حمایت کشمیری عوام کی اخلاقی فتح ہے. انہوں نے کہا کے پے درپے بھارتی وزیراعظم کے عزائم کی ناکامی کی طرح مودی سرکار کا پاکستان کیخلاف تمام حربے ناکام ہونگے پاکستان مخالفت میں بھارتی تلوے چاٹنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انشاء اللہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشوں کے مطابق حل ہوگا پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام وطن عزیز کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :