محکمہ تعلیم کے مختلف شعبوں کے لئے 4716.250ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

پیر 26 ستمبر 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) سیکریٹری تعلیم کی زیرِ صدارت میں ڈپارٹمنٹل ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم کے مختلف شعبوں کیلئے 4716.250ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ان منصوبوں کے لئے موجودہ مالی سال2016-17میں 1201.517ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ان منصوبوں میں325 مختلف پرائمری /ابتدائی/سیکنڈری /ہائر سیکنڈری اسکولوں ،کالجز کو سہولیات کی فراہمی ،83پرائمری اسکولوں کی بلڈنگ کی تعمیر،28پرائمری اسکولوں کی ایلیمنٹری،مڈل اسکول تک اپ گریڈیشن شامل ہے۔

ان منصوبوں میں ٹھل،سٹھارجہ،گڑھی یاسین اور تالکہ دوڑمیں چار نئے کالجوں کا قیام بھی شامل ہے ۔جبکہ منصورہ ،بوزداروڈہ ضلع خیرپور،لاء کالج سکھر اور ناصرہ پبلک اسکول خیرپور کے کالجوں کے لئے نئی عمارت تعمیر کی جائیگی ،جبکہ علمی کمپلنٹ مینجمنٹ سیل کے زریعے سے ایک ہزار شکایات موصول ہوئیں جو کہ سہولیات کے فقدان ،عمارتوں کی تعمیر،پرائمری اسکولوں کی اپ گریڈیشن سے متعلق تھیں جن کا ازالہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری ریحان اقبال بلوچ،ڈائریکٹر (PD&R)مظہر علی صدیقی ،ایڈیشنل ڈائریکٹر (PD&R)شکیل احمد شیخ ،چیف ایجوکیشن (P&D)ثروت سلطانہ ،چیف انجینئر ایجوکیشن ورکس حیدرآباد فرید صدیقی ،سپرنٹنڈنٹ انجینئر سکھر /حیدرآباد نظام الدین شیخ ،سپرنٹنڈنٹ انجینئر سکھر /حیدر آبادسید زاہد علی،ڈائریکٹر بیورو حیدرآبادمشتاق شاہانی ، پرنسپل کیڈٹ کالج لاڑکانہ کرنل (ر)افتخار ،پرنسپل کیڈٹ کالج پٹارووحید حسین برسار ، محکمہ فنانس کے نمائندوں سمیت دیگر افسرا ن نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :