وفا قی پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیا ں،پا نچ بھکا ریو ں سمیت 10ملزمان کو گرفتار

پیر 26 ستمبر 2016 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 ستمبر - 2016ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیو ں کے دوران پا نچ بھکا ریو ں سمیت 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 55گر ام چرس ، اسلحہ 02عددپسٹل، ایک عدد 12 بور گن معہ ایمونیشن برآمد کر لیا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سیکر ٹریٹ پولیس نے دوران گشت ملزم محمد بشیر کو گرفتار کرکے اس سے1055گر ام چرس بر آمد کر لی۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دوران گشت ملزم سید ولید رضا ء کو گرفتار کرکے اس سے آ ہنی مکہ بر آمد کرلیا۔تھا نہ سہا لہ پولیس نے گرفتار ملزم محمد رمضا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے گرفتار ملزم ربنو از کے انکشاف و نشا ند ہی پر آ لہ قتل ایک عدد12بور گن بر آمد کر لی۔

(جاری ہے)

تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم تیمو ر کو گرفتار کرکے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمدکر لیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران پا نچ بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔ شہر یوں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ؤ ے کا ر لا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :